رائے پور،3 ؍جنوری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) سوکنیاسمردھی منصوبہ کے تحت چھتیس گڑھ میں 3.19 لاکھ سے زیادہ لڑکیوں کے بینک یا پوسٹ آفس میں اکاؤنٹ کھولے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ حکومت ہند کی سوکنیا سمردھی منصوبہ کے تحت چھتیس گڑھ میں اب تک تین لاکھ19ہزار690 لڑکی کے بچے کے اکاؤنٹ بینک اور پوسٹ آفس میں کھلے ہیں ۔ حکام نے بتایا کہ بینکوں اور ڈاک خانوں کے ذریعہ چلائے جارہے اس منصوبہ کے تحت آنگن باڑی کارکنان او ر نگراں حکام کے ذریعہ شہری اور دیہی علاقوں میں اکاؤنٹ کھلوائے جا رہے ہیں۔ اب تک دو لاکھ 38 ہزار 540 اکاؤنٹ پوسٹ آفس اور 81 ہزار 150 اکاؤنٹ مختلف بینکوں میں کھولے گئے ہیں۔ اس منصوبہ کا آغاز دو دسمبر 2014 کو ہو ا ہے ۔ خواتین و اطفال بہبود وزارت تحت دس سال سے کم عمر کی لڑکی کے نام سے ایک اکاؤنٹ کسی بینک یا پوسٹ آفس میں کھو لاجاسکتا ہے ۔ متبنیٰ( پالک) اپنی دو بیٹیوں کے لئے دو اکاؤنٹ بھی کھلوا یا جا سکتا ہے ۔کھولے گئے اکاؤنٹ میں بیٹی کے نام سے ایک سال میں کم از کم ایک ہزار روپے سے لے کر زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ لاکھ روپے تک جمع کر سکتا ہے۔ یہ رقم اکاؤنٹ کھلنے کے 14 سال تک ہی جمع کرنا ضروری اور بیٹی کے 21 سال کی ہونے پر اکاؤنٹ بند ہوجائے گا ۔ 21 سال کے بعد اکاؤنٹ بند ہو جائے گا اوربقیہ رقم متبنیٰ کو مل جائے گی۔ 18 سے 21 سال کے درمیان اگر بیٹی کی شادی ہو جاتی ہے تو اکاؤنٹ اسی وقت بند ہو جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ منصوبہ کے قوانین کے تحت بیٹی کے 18 سال کی ہونے پر آدھی رقم نکلوا سکتے ہیں ۔ اس منصوبہ کی بچت رقم پر 9.1 فیصد کی شرح پر سود مقرر کیا گیا ہے اور اس منصوبہ کے تحت جو رقم جمع کی جائے گی اس پر انکم ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 80 سی کے تحت چھوٹ کی تجویز بھی شامل ہے ۔ محکمہ جاتی حکام نے بتایا کہ منصوبہ کے تحت رائے گڑھ ضلع میں 28 ہزار 476 لڑکیوں، بالود ضلع میں 27 ہزار 240 لڑکیوں اور رائے پور ضلع میں 26 ہزار 85 لڑکی کے بچے کے اکاؤنٹ کھولے گئے ہیں۔